ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دہلی:گرودوارہ رکاب گنج میں سکھ میموریل بنایا گیا، پنجاب اسمبلی انتخابات سے عین قبل افتتاح

دہلی:گرودوارہ رکاب گنج میں سکھ میموریل بنایا گیا، پنجاب اسمبلی انتخابات سے عین قبل افتتاح

Sun, 15 Jan 2017 22:53:08  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 15/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے گرودوارہ رکاب گنج میں سکھ میموریل بنایا گیا ہے۔1984کے سکھ مخالف فسادات میں ہلاک ہوئے کمیونٹی کے لوگوں  کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنائے گئے اس میموریل کا افتتاح پنجاب انتخابات سے عین قبل ہواہے۔اس میموریل کو بنانے کا کام تین سال پہلے اکالی دل کی حمایت والی دہلی سکھ گرودوارہ کمیٹی نے شروع کروایا تھا۔کچھ لوگوں نے یہ کہہ کر اس کی مخالفت کی تھی کہ گردوارے کے اندر میموریل بنانا ٹھیک نہیں ہے، اس میموریل کی دیوار پر 1984کے فسادات میں مارے گئے 3000سے زیادہ لوگوں کے نام لکھے گئے ہیں۔ان دیواروں پر ان لوگوں کے بھی نام لکھے گئے ہیں، جنہوں نے فسادات کے دوران سکھوں کی مدد کی تھی، اس کے ساتھ ہی ایک خاص قسم کے پتھر سے وال آف ٹرتھ بھی بنائی گئی ہے۔


Share: